۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
فلسطین فائونڈیشن بلوچستان

حوزہ/ گول میز کانفرنس سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے ۔ مضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں گے۔حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطین فائونڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کوٸٹہ پریس کلب میں گول میز کانفرنس منعقد ہوٸی۔

کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ناٸب صدر رحمت صالح ایڈوکیٹ بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما موسی بلوچ غلام نبی مری عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کمانڈر خداٸے داد امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ممتاز دانشور و کالم نگار امان اللہ شادیزٸی سابق سینٹر قوم پرست رہنما میر مہیم خان بلوچ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی چرچ آف پاکستان کے مسیحی رہنما پاسٹر اسلم برکت بی ایس او کے رہنما ملک بابل بلوچ ممتاز عالم دین ڈاکٹر عطا الرحمن علامہ ولایت حسین جعفری ایڈوکیٹ عبدالھادی کاکڑ و دیگر نے خطاب کیا۔

گول میز کانفرنس سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے ۔ مضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں گے۔حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .